وزیراعظم کا کھاد پر ختم کی گئی سبسڈی کی بحالی کا حکم - ARYNews.tv
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کا کھاد پر ختم کی گئی سبسڈی کی بحالی کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے عوامی اور سیاسی ردعمل کے بعد کھاد پر ختم کی گئی سبسڈی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔


یہ پڑھیں: کھاد پر دی گئی سبسڈی ختم، بوری مہنگی ہونے کا امکان


 اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری میں کسانوں کا کردار بہت اہم ہے اس لیے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سبسڈی بحال رکھی جائے۔

وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے 9 جنوری کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق مالی سال 2016-17 کے لیے کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی اور دیگر کھاد میں دی گئی سبسڈی ختم کردی گئی تھی۔

سبسڈی کے اس خاتمے کے بعد ڈی اے پی اور یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں 500 تا 1000 ہزار روپے کا اضافہ متوقع تھا تاہم حکومت نے آج فیصلہ واپس لے لیا۔

یہ پڑھیں: کھاد سے سبسڈی ختم کرکے حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، زرداری

واضح رہے کہ کل ہی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےکھاد پر سے سبسڈی ختم کرنے کے عمل کو انتہائی نامناسب اقدام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، کھاد پر سے ختم کی گئی سبسڈی فوری بحال کی جائے۔

واضح رہے کہ بیج، ڈیزل اور بجلی پہلی ہی مہنگی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کی پیداواری لاگت پہلے ہی بہت زیادہ ہے اور ان کا برا حال ہے، کھاد اگر مہنگی ہوگی تو زمینداروں پر مزید بوجھ پڑے گا اور زمیں داروں کی مشکلات میں کمی آنے کے بجائے مزید اضافہ ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں