تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان پر امریکی پابندیوں کے نتائج الٹے نکلیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان پر امریکی پابندیوں کے نتائج الٹے نکلیں گے اور ان اقدامات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ملکوں کو نقصان ہو گا.

ان کا خیالات کا اظہار انہوں غیرملکی خبرایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوجی امداد میں مزید کمی کے نتائج بھی الٹےنکلیں گے اور اس امریکی اقدامات سے دہشت گردی کی جنگ میں دونوں ممالک کونقصان ہوگا.

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تاہم امریکا کے اس منفی قدم دہشت گردی کے خلاف خود امریکی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا اور امریکا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے.

انہوں نے کہا کہ امریکا کے بعد دفاعی ضروریات کے لیے دوسرے آپشنزدیکھنا ہوں گے، پاکستان نے 1960 سے چین کے ساتھ مضبوط دفاعی اور معاشی تعلقات ہیں.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے پاکستان کو افغانستان میں خراب حالات کا الزام دینا درست نہیں ہے، پاکستان وہ ملک ہے جس نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی اور امریکا کو اس کا بھی اعتراف کرنا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گرد پاکستان کے اندر آ کرحملے کرتے ہیں جس کے باعث پاکستان سرحد پر باڑ لگانے پر مجبور ہوا جس کے لیے اربوں ڈالرخرچہ اٹھانا پڑ رہا ہے اور مزید ڈھائی ہزار کلومیٹرطویل پاک افغان سرحد پر باڑ لگائیں گے.

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فی الوقت روپے کی قدر میں کمی کا کوئی منصوبہ نہیں اور پاکستان کی معیشت گزشتہ برسون کے مقابلے میں بہتری کی جانب گامزن ہے.

انہوں نے کہا کہ سیاست کے فیصلےعدالتوں میں طے نہیں کیے جاتے اس سے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے اور آج کا نواز شریف 28 جولائی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مقبول ہے بلکہ عوام میں پذ یرائی کا گراف بڑھا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -