تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزرا قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم نے سینیئر لیگی قیادت کا خصوصی اجلاس ملتوی کردیا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے ن لیگ کی سینیئر قیادت کا بلایا گیااجلاس انعقاد سے قبل ملتوی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج ن لیگ کی سینیئر قیادت کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا تاہم اجلاس کا انعقاد سے قبل ہی ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خاندازنی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس نہیں ہوسکا اور ان سے صرف مصدق ملک اور احد چیمہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عمران خان کے نئے اعلان کے بعد پیدا شدہ سیاسی صورتحال پر پارٹی کی سینیئر قیادت سے آئندہ کی حکمت عملی اور حکومتی آپشنز جن میں گورنر راج کا نفاذ بھی شامل تھا پر مشاورت کرنی تھی، تاہم ان کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس نہ ہوسکا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حتمی رائے کے لیے پہلے نواز شریف اور مریم نواز سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا اجلاس بلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نواز شریف سے مشاورت اور پارٹی رہنماؤں سے اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم کو بھی ان میٹنگز میں ہونے والے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

Comments

- Advertisement -