تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سی پیک صرف پاکستان اور چین نہیں، پورے خطے کے لیے اہم ہے: وزیر اعظم

ڈیووس: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک نے خطے کے ممالک کو آپس میں جوڑ دیا ہے، اس منصوبے سے باہمی رابطوں کوفروغ دے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وزیر خارجہ، اطلاعات، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزرائے مملکت بھی موجود تھے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے، عالمی اقتصادی فورم عوامی رابطوں کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے، فورم میں مختلف ممالک کے رہنماؤں معیشت دانوں سے ملاقات ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک سے پاک چین تعلقات مضبوط ہوئے، ہم نے ہر فورم پر چینی صدر کے سی پیک وژن کو اجاگر کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چین اورامریکا دونوں کے ساتھ دیرپا تعلقات ہیں، پاکستان دونوں‌ سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے.

سی پیک ایک روڈ ایک بیلٹ کا اہم حصہ ہے: وزیر اعظم

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم قوم کے مستقبل کے لئے کام کررہے ہیں، مشرقی اورمغربی دنیا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کئے ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے ہم نے چین سے تعلقات کومزید مضبوط بنایا، البتہ سی پیک صرف پاکستان اورچین نہیں، پورے خطے کے لیے اہم ہے، امریکا سے بھی اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں.

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں ہونے والے مباحثے میں کہا تھا کہ سی پیک ایک روڈ ایک بیلٹ کا اہم حصہ ہے۔ منصوبے کے تحت مواصلات اور توانائی کے ڈھانچوں پر کام ہو رہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -