پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

ڈاکٹروں کے مشورے پر وزیر اعظم کے لندن قیام میں دو دن کی توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیراعظم میاں نواز شریف اسپتال میں طبی معائنے کے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئےہیں، وزیر اعظم جمعہ یا ہفتے کو وطن روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں طبی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو علاج کے لیے مزید دو روز لندن میں قیام کا مشورہ دیا ہے، جس کی وجہ سے وزیر اعظم کے لندن میں قیام میں مزید دو روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف اب جمعے یا ہفتے کو پاکستان روانہ ہوں گے، پروگرام کے مطابق وزیر اعظم کو آج لندن سے واپس روانہ ہونا تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے لندن میں واقع وزیراعظم نواز شریف کے گھر پارک لین کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا، پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کا یہ مظاہرہ نواز شریف کے پانامہ لیکس میں نام آنے پر ان کی بلیک منی کے خلاف کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں