تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کے بعد بیجنگ پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وزیرثقافت اور پاکستان میں تعینات سفیر نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا، چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی بھی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھیں۔

بیجنگ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا، وزیراعظم عمران خان آج چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور چین کی کونسل فارپروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ سے خطاب بھی کریں گے۔

ملک کی خوشحالی، خطے کے امن اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے مشن پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں۔

دورے کے دوران معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔

عمران خان کی آرمی چیف کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر وزیراعظم چین کی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ سی پیک، ایم ایل ون، معیشت اور اقتصادیات پر بات چیت ہوگی، وزیراعظم پاکستان پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند چینی تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورہ چین کے موقع پر متعدد مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے، سی پیک، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے امور، ایم ایل ون اور دیگر معاملات بھی زیر غور آئیں گے، عمران خان کی جمعرات کو وطن واپسی ہوگی, حکومتی وفد میں وفد میں شاہ محمود قریشی، عبدالحفیظ شیخ، شیخ رشید اور خسروبختیار شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -