اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

وزیراعظم چین کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف چین کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں، بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام نے انہیں رخصت کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جو اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر منگل کو اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین گئے تھے، دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام نے انہیں رخصت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر، وزیراعظم اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی سیاسی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان ملاقاتوں میں شہباز شریف نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترقی کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے چین کی طرف سے بروقت امداد کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کا 6.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر غور کریگا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات پر امدادی سامان کی فراہمی اور متاثرین کے لیے چینی ماہرین کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں