تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

غلام حیدرجمالی برطرف، اے ڈی خواجہ نئے آئی جی مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے اے ڈی خواجہ کو سندھ کا انسپکٹرجنرل (آئی جی) سندھ مقررکرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حکومتِ سندھ نے وزیراعظم نوازشریف کو تین نام بھیجے تھے جن میں سے انہوں نے اللہ دینو ( اے ڈی) خواجہ کو آئی جی سندھ مقررکردیا گیا ہے۔

اے ڈی خواجہ فی الحال اسپیشل برانچ پولیس میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے جولائی 2014 میں اسکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ اقبال محمود کی جگہ عہدےکا چارج سنبھالا تھا۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور نو دیگرپولیس افسران کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کا مقدمہ چل رہا ہے، سماعت کے لئے تشکیل دئے گئے بنچ کے دو ججز علاھدگی اختیار کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -