تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رومانیہ کے وزیراعظم وکٹرپونٹا نے استعفی دیدیا

بخارسٹ : رومانیہ کے وزیراعظم وکٹرپونٹا نے استعفی دیدیا، استعفی نائٹ کلب میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کے خلاف احتجاج پر دیا، نائٹ کلب میں آتشزدگی سے32افراد ہلاک ہوئے تھے.

نائٹ کلب میں ہلاکتوں کے خلاف20 ہزار افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے وزیراعظم سمیت3حکومتی ارکان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم رومانیہ کا کہنا تھا کہ میں اور میری حکومت مستعفی ہو رہی ہے، توقع ہے کہ لوگ میرے استعفے سے مطمئین ہوجائیں گے.
.
مظاہرین نے بدعنوانی اور ناقص حفاظتی انتظامات پر وزیرِ اعظم پونٹا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا، رومانیہ کے وزیرِاعظم کو بدعنوانی الزامات کے تحت پہلے ہی مقدمے کا سامنا ہے.

وکٹر پونٹا رومانیہ کے پہلے وزیرِ اعظم ہیں، جن کے خلاف ستمبر میں فراڈ، ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ انھوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے استغاثہ پر مکمل طور پر غیر پیشہ ور ہونے کا الزام عائد کیا تھا.

Comments

- Advertisement -