The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی شاہی پروٹوکول کے ہمراہ کوئٹہ آمد

کوئٹہ : وزیر اعظم 52 گاڑیوں کے شاہی پروٹوکول کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے، عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا.

تفصیلات کےمطابق وزٰیراعظم کے قافلے میں وفاقی وزراء، صوبائی وزراء اور سیکورٹی ٹیم ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم کے قافلے کے راستے میں تمام بینکوں، اسکولوں، دکانوں اور دفاترکو بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا،قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو وزیراعظم کی سیکورٹی لئے تعینات کیا گیا.

وزیر اعظم کے ہوائی اڈے سے روانگی سے قبل عام عوام کے لئےٹریفک معطل کر دیا گیا تھا.

وزیراعظم نوازشریف بھاری سیکورٹی میں کوئٹہ میں گورنر ہاؤس پہنچے، ٹریفک کوآدھے گھنٹے کے لئے رک دیا گیا.

خیبر پختونخواہ حکومت نے دسمبر 2015 میں سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، کہ جس میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کی گئی تھی.

واضح رہے کہ کسی اور صوبے کی جانب سے ایسا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا جس میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی بات کی گئی ہو.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں