The news is by your side.

Advertisement

انضمام شدہ اضلاع کو فنڈز فراہمی کی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انضمام شدہ اضلاع کو فنڈز فراہمی کی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے انضمام شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نوالحق قادری کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد میں گل داد خان، گل ظفر خان، ساجدخان اور محمداقبال خان شامل تھے۔

ملاقات میں انضمام شدہ اضلاع میں عوامی فلاحی وترقیاتی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، کرونا سے متعلق اقدامات،سماجی واقتصادی ترقی کے روڈ میپ پر پیشرفت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ اضلاع کو فنڈز فراہمی کی ذمہ داری پوری کر رہے ہیں،ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نوالحق قادری کی سربراہی میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد نے انضمام شدہ علاقوں کی ترقی سے متعلق وزیراعظم کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں