ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

ہم نے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: وزیراعظم نواز شریف نے ہوشاب میں سڑک کے افتتاح کے موقع پرکہا ہے کہ ماضی میں حکومتیں بلوچستان کے مسائل کو اپنے مفاد میں استعمال کرتی رہی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف آج بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں گوادرتاہوشاب موٹروے (ایم – 8) کا افتتاح کررہے تھے۔ موٹرے اٹھارہ ماہ کے عرصے میں 13 ارب روپے کی لاگت سے تیارکیاگیا ہے۔

تقریب میں دیگراہم شخصیات کے ہمراہ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔

اس موقع پروزیراعظم کا کہناتھا کہ شاہراؤں کی تکمیل سے لوگوں کو قریب آنے کا موقع ملے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ ہم نے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیا ہے‘‘۔

شکریہ راحیل شریف

وزیراعثم نے ہوشاب میں اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بلوچستان کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اورحکومت اسے دوسرے صوبوں کے نزدیک لانے کے کوشاں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں