تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اوگرا کی سمری مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیمتیں  برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

شہباز شریف نے اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

خیال رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوائی تھی، حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزیدمہنگی ہونے کا امکان موجودہے

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پرفی لیٹر 8 روپے 8 پیسے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرول پرفی لیٹر سبسڈی 9 روپے 32 پیسے برداشت کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔

خیال رہے گذشتہ ماہ شہباز حکومت پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافی کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -