وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کےخلاف ایشیاکپ 2025 فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایشیاکپ کے فائنل کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی گرین شرٹس کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ ہم آج کا میچ بھارت سے جیتیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کےلیے کہا کہ جنگ میں فتح حاصل کی ہے، کھیل میں بھی جیت ضروری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کپتان تنہا کچھ نہیں کر سکتا۔
انھوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں گفتگو اور اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے، 100 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر تنہا کپتان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر تنہا کپتان کچھ نہیں کر سکتا، وزیراعظم
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


