تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ، وزیراعظم کی عدلیہ پر کڑی تنقید

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کوبچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے، کبھی ایسا ہواایک ملزم عدالت میں آئے اور جج کہے آپ سے مل کر اچھا لگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان بہت مشکل حالات سے گزرہا ہے ، جو چیلنجز ورثےمیں ملے اس سے نمٹنے کیلئےکابینہ کوشش کررہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کہا حکومت امریکا نے سازش کر کے بنوائی، قومی سلامتی کمیٹی میٹنگ میں واضح ہوا کوئی سازش نہیں ہوئی، امریکا کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد عمران نیازی نے خود تسلیم کیا کہ امریکا نے کوئی سازش نہیں کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی کھیل نہیں ،عالمی ممالک کے ساتھ کیاتعلقات مزاق ہیں؟ عمران نیازی نے بہت بار کہا کہ پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہورہے ہیں، جن لوگوں نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا کہانی قوم کے سامنے آگئی ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ جھوٹے کاغذ لہرا کر قوم کو تقسیم کیا گیا، کیا کسی عدالت نے سوموٹو لیا کوئی ایکشن لیا؟

شہباز شریف نے عمران خان دور میں شریف خاندان سے متعلق مقدمات کے حوالے سے بتایا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے مل کر ملک میں تباہی مچائی، نوازشریف اور ان کی بیٹی روزانہ ٹرائل کوٹ جاتے تھے، پاناما کے بجائے اقامہ میں نوازشریف کو ہٹایا گیا، نوازشریف بیٹی کیساتھ اڈیالہ جیل میں تھے تو بھابھی کا انتقال ہوا پونا گھنٹہ نوازشریف کو اہلیہ کےانتقال کی خبر نہیں دی گئی۔

وزیراعظم نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کوبچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے، کل چیف جسٹس نے عمران خان کو کہا آپ سےملکرخوشی ہورہی ہے، کبھی ایسا ہواایک ملزم عدالت میں آئے اور جج کہے آپ سے مل کر اچھا لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاش فریال تالپور،مریم نواز کو بھی کہتے آپ سےملکراچھا لگا، یہ ہے وہ دہرا معیار جس نے انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ 60ارب کی کرپشن کامعاملہ ہے،ماضی میں اسی جگہ کابینہ میں بند لفافہ لایا گیا، ایک لفافہ اس میں نجانے کیا کاغذات تھے ، وہ کیا معاملہ تھا جو کابینہ منظور کرلیا کیا کسی نے سوموٹو لیا یا ایکشن لیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلاخوف کہتاہوں فیصلہ تو عدالت میں ہونا ہے ، 60ارب کےحوالےسے الزامات لگائے گئے ہیں، انھوں نے دوست ممالک کاتحفہ خانہ کعبہ ماڈل والی گھڑی کو انھوں نے بیچ دیا اور جعلی رسیدیں بنائیں۔

Comments

- Advertisement -