اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوجونوں کو قابل بنانے کیلئے ہماری کاوشیں جاری ہیں، نوجوانوں کے آئیڈیاز سنیں گے اور ان سے مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے انوویشن حب پروگرام کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعظم کے وژن کے تحت قائم ہونے والا انوویشن ہب تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص ملک کے باصلاحیت نوجوانوں اور افرادی قوت کے خیالات کو شامل کر کے پالیسی سازی کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ انوویشن حب کا قیام لائق تحسین ہے، جدید دور سے ہم آہنگ ہونے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، نوجونوں کو قابل بنانے کیلئے ہماری کاوشیں جاری ہیں۔
PM @CMShehbaz launches Prime Minister's Innovation Hub https://t.co/0w3rNa9EIr
Pakistan's 1st Platform for innovative ideas from citizens to shape National projects & Policy.
Log in- Submit an Idea-If approved,you'll be invited to pitch it in person.
PM to reward best Ideas pic.twitter.com/mpJy5pwyEQ— Salman Sufi (@SalmanSufi7) July 1, 2022
شہباز شریف نے کہا کہ جدید علوم عہدحاضری کی اہم ضرورت ہے ، تعلیم،تحقیق ،مباحثے سے قومیں آگے بڑھتی ہیں، نوجوانوں کےآئیڈیاز کو سنیں گے اور مستفید ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت اہم مرحلہ ہے بھرپور توجہ سے کام کریں گے ، نوجوان ہی ملک کو آگے لےکر جائیں گے ، جدید طریقہ کار کی بدولت مختلف شعبوں میں بہتری کریں گے۔