تازہ ترین

بجٹ معیشت کی طویل مدتی خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے عمل کا آغاز ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ معیشت کی طویل مدتی خرابیوں کوٹھیک کرنے کے عمل کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے،معاشی اصلاحات مستحکم سیاسی ماحول میں کی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب، عالمی سپلائی چین اور جیواسٹریٹجک تبدیلیوں جیسےچیلنجزمیں بجٹ بنانامشکل تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے پیداکردہ سیاسی عدم استحکام نےمعیشت کونقصان پہنچایا،وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ معیشت کی طویل مدتی خرابیوں کوٹھیک کرنے کے عمل کے آغاز کی نمائندگی کرتا ہے، مخلوط حکومت نے سرمایہ کاری کوراغب کرنے،معیشت کوخودکفیل کرنےپرتوجہ دی۔

انھوں نے بتایا کہ مہنگائی کے اثرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین اورپنشنرزکوتنخواہوں میں ریلیف فراہم کیاہے اور کم ازکم اجرت بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ متوازن بجٹ جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے موجودہ صورتحال میں ممکن نہیں تھا ، ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے بجٹ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

انھوں نے روز دیا معیشت کو اصلاحات کی ضرورت ہےجو مستحکم سیاسی ماحول میں کی جاسکتی ہے ، معاشی ترقی کاانحصار سیاسی استحکام پر ہے، چارٹرآف اکانومی ہی لوگوں کی خوشحالی کیلئے آگےبڑھنےکاواحدراستہ دکھائی دیتاہے۔

Comments

- Advertisement -