اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکی مروت سےتعلق رکھنے والے حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ حوالدار ہدایت اللہ نے وطن کےلئےجام شہادت نوش کیا، قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے اور شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے آپریشن میں زخمی نائیک وزیر محمد کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی کیچ میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل فخر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے آپریشن میں حوالدارہدایت اللہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلوچستان کےعوام اپنی بہادرسیکیورٹی فورسزکے ساتھ ہیں۔