بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

وزیراعظم کی ایک بار پھر ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا یہ وقت اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کا بہترین موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کردی گئی، وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے تعاون سے تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طارق کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی شپ یارڈ میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر ترکیہ کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پی این ایس طارق چوتھا بحریہ جہاز ہے جو ترکیہ اور پاکستان نےمشترکہ طورپر تیارکیا، اس منصوبے کے مکمل ہونے پر ترکیہ صدر کے تعاون کا شکر گزارہوں ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کا ملجم کلاس کورویٹ منصوبہ دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کی عمدہ مثال ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ سٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کےعوام میں تعلقات صدیوں پرانے ہیں، 2010میں سیلاب کےدوران صدر ترکیہ اوران کی اہلیہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، گزشتہ سال پاکستان میں سیلاب کے دوران بھی ترکیہ صدر ہماری مدد کیلئے موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کےعوام ایک دوسرےدکھ اور سکھ شریک ہوتے ہیں ، دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔

شہباز شریف نے ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا یہ وقت اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کا بہترین موقع ہے، سی پیک کامیابی اورترقی کا راستہ ہے امید کرتے ہیں ترکیہ بھی مستفید ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ سی پیک کے 10سال مکمل ہونے پر چین کےاعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کردیاگیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں