ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

بجٹ پر تحفظات: وزیراعظم کا پیپلز پارٹی سے براہ راست بات چیت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(17 جون 2026): وزیراعظم شہباز شریف اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی آج شام اہم ملاقات طے ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی سے براہِ راست بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ان کی پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آج شام پانچ بجے ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی بجٹ ٹیم بھی شریک ہوگی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی بجٹ پر اپنی پارٹی کے تحفظات سے براہِ راست آگاہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کو بجٹ میں شامل 750 ارب روپے سے زائد کی ترقیاتی اسکیموں پر شدید تحفظات ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں اور وہ اپنی بیرونِ ملک روانگی سے قبل اتحادی جماعت کے تمام تحفظات کو دور کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس اہم ملاقات سے قبل گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی، جبکہ پیپلز پارٹی کی بجٹ ٹیم کی بھی گزشتہ روز اسحاق ڈار سے تفصیلی بیٹھک ہوئی تھی، جس کے بعد اب دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں