اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گولی لگنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا اور فوری طور پر واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کی شدید مذمت، وزیراعظم نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم کی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت۔
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 3, 2022
عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، میں نے وزیرداخلہ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سیکیورٹی اور تفتیش کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عمران نیازی محفوظ ہیں، سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔
اللہ کا شکر ہے کہ عمران نیازی محفوظ ہیں۔ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ میں عمران نیازی کے کنٹینر پہ وزیر آباد میں فائیرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ حکومت پنجاب کو سیکیورٹی انتظامات کا جائیزہ لینا چائیے۔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 3, 2022
انہوں نے کہا کہ میں عمران نیازی کے کنٹینر پہ وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور حکومت پنجاب کو تجویز دی کہ انہیں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا چاہیے۔