ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہبازشریف کا مادر ملت فاطمہ جناح کو برسی پر خراجِ عقیدت پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر ملت کو پاکستان کے لیےخدمات پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح قائداعظم کی بہن ہی نہیں بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں، مادرملت کی زندگی کا بیش تر حصہ اپنے عظیم بھائی کی رفاقت میں بسر ہوا، قائداعظم کی زندگی کے آخری 19 برس فاطمہ جناح اپنے بھائی کے ساتھ رہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ فاطمہ جناح نےعظیم بھائی کےساتھ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں بھرپورحصہ لیا، قیام پاکستان کےبعدشدید علیل قائد کی خدمت اور تیمارداری میں دن رات ایک کردیا اور اپنے عظیم بھائی کی وفات کے بعد انھوں نے ان کا مشن آگے بڑھانے کا کام سنبھالا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، اللہ تعالیٰ مادر ملت کے درجات بلند فرمائے، آمین۔

خیال رہے قیامِ پاکستان کی جدوجہد اور بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کام کرنے والی ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی 55 ویں برسی آج نہایت عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں