تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اقوام عالم کو خدشہ ہوتا کہ یہ رقوم خوردبرد ہوگی تو 10 ارب ڈالر جمع نہ ہوتے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام عالم کو خدشہ ہوتا کہ یہ رقوم خوردبرد ہوگی تو دس ارب ڈالر جمع نہ ہوتے ، قرضے اور ڈونیشن کی بحث میں جائے بغیر ہمیں محنت کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں جنیوامیں کانفرنس منعقدہوئی، اس کانفرنس کو سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اورمیں نےچیئرکیا، جنیواکانفرنس کامیاب ثابت ہوئی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا مشکور ہوں ، جب تک ہمارے بہن بھائی گھروں میں آباد نہیں ہو جاتے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں جورقوم کااعلان ہواوہ ملا کر 9.7 ارب ڈالر اکٹھا ہوا، سب سے زیادہ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک نے 4.2ارب ڈالر کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین نےہمارے خلاف بدترین پروپیگنڈا کیاتھا، اقوام عالم کوخدشہ ہوتاکہ یہ رقوم خوردبردہوگی تو10ارب ڈالر جمع نہ ہوتا، اقوام عالم کا یہ تعاون پاکستانی قوم کیلئےبہت بڑی کامیابی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام اوراتحادی حکومت سمیت وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شیری رحمان صاحبہ ، احسن اقبال ،ایازصادق کابھی شکریہ اداکرتاہوں ، جنیوا کانفرنس کی کامیابی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب اور حناربانی کی بھی کاوشیں شامل ہیں، انہوں نےبہت بہترین طریقے سے کام کیا، ہمارے سفارت خانوں اور مشن نےرات دن کام کیا، مولانا اسعد، طارق بشیر چیمہ ، میاں افتخارکی دعائیں، تعاون، محنت رنگ لائی۔

انھوں نے کہا کہ آج بال ہماری ڈی میں ہے، ہم نے ایک ایک پائی کو شفافیت سے استعمال کرنا ہے، جنیوا میں کہا تھا کہ میں شفافیت پریقین رکھتاہوں، ایک ایک پائی شفافیت سے متاثرین کی خدمت پر خرچ ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےقوم میں تقسیم در تقسیم کردی گئی ، زہر گھولا گیا ہے ،اس کے باوجود جنیوا میں وفاق کے سوا تمام صوبےموجود تھے، اب کوئی شک نہیں رہنا چاہیے کہ اتحادی حکومت پر عوام اور اقوام عالم نے اعتماد کیا۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ تمام صوبوں کےنمائندوں نےاپناکیس پیش کیا اور حکومت پاکستان نےانہیں بھرپورسپورٹ کیا، اربوں ڈالرکودن رات محنت سے گھر، سڑکیں، پل اور زراعت کیلئےاستعمال کرنا ہے۔

شہباز شریف نے برادرممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں سب سےبڑاڈونرسعودی عرب ہے، سعودی عرب نےایک ارب ڈالرکااعلان کیا ہے، قطر نے 25 ملین ڈالر کا اعلان کیا تہہ دل سے شکر گزار ہیں، یواے ای ،ترکی ، چین ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا ، یورپی یونین اور جرمنی نے سیلاب کےدوران بھی بے پناہ امداد کی، مدد کے اعلان پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے جاتے وقت پوچھا کتنا اکٹھا ہوسکتا ہے میں وہ رقم نہیں بتانا چاہتا، اس سے کئی گناہ زیادہ اللہ نے فضل وکرم کیا ، سعودی ولی عہد نے کہا سیف ڈیپازٹ کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے جبکہ سعودی عرب نے10ارب ڈالرتک کی سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دن رات خون پسینہ بہانے کی اب ہماری باری ہے، اب ہم قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، آئی ڈی بی کی انویسٹمنٹ امید ہے نرم شرائط پر ہوں گی، قرضےاورڈونیشن کی بحث میں جائے بغیر ہمیں محنت کرنا ہوگی، ہمیں تو سیلاب متاثرین کو بچانا ہے۔

شہباز شریف نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی کی حکومت کی طرح ٹانگ پرٹانگ رکھ کرنہیں بیٹھے، ہم نےاربوں ڈالرخرچ کرکے گندم امپورٹ کی ، آٹے کا معاملہ صوبائی ہے، صوبوں نے فلورملز کو گندم ریلیزکرنی ہے، جتنا بھی ماتم کیا جائے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کلائمٹ چینج سےاچھی طرح واقف ہیں، جتنی برق رفتاری اورمحنت سے کام کرینگے اتنی جلدی وہ لوگ اعتماد کریں گے ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں سب کو اس کا حصہ ملے گا، سندھ اوربلوچستان میں سب سے زیادہ تباہی ہو۔

Comments

- Advertisement -