ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(19 اکتوبر 2025): وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، دانش اسکول ضلع نیلم شارہ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹینڈر کال کردیے گئے۔

وزارت وفاقی تعلیم کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر 2025 کو سکول پراجیکٹ کے ٹینڈر کھولے جائیں گے، ضلع نیلم میں دانش اسکول کی تعمیر میں ایک ارب 82 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔

وزارت وفاقی تعلیم کے مطابق وزارت تعلیم نے پی ای سی سے منظور شدہ ٹھیکیداروں سے مہر بندبولیاں طلب کرلیں، دانش اسکول کی تعمیر کے لیے7 شرائط پر مبنی ٹینڈر دستاویزات جاری کر دیئے گئے، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے وزارت تعلیم کے تحت ٹینڈرنگ کا عمل جاری کر دیا۔

نیلم میں شاہدرہ دانش اسکول کے نام سے منصوب، معیاری تعلیم کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا، شہباز شریف کی جانب سے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن میں دانش اسکول کا تحفہ دیا گیا ہے، نیلم سے قبل ضلع بھمبر اور باغ میں دانش اسکول پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں پہنچ رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں