منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

فرانسیسی صدر کی وزیراعظم کو ٹیلیفون، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(9 اپریل 2026): وزیراعظم محمد شہباز شریف کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلیفون کیا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان انتہائی دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کرانے اور دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کی کامیاب ثالثی کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔ صدر میکرون نے اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر فرانسیسی صدر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

دونوں رہنماؤں نے لبنان میں جاری حالیہ جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تشدد اور قتل و غارت گری کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ پورے خطے میں امن دوبارہ قائم ہو سکے۔ دونوں عالمی رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں