تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے، جس میں وہ اتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے ، جس میں وہ ملک وقوم کو درپیش اہم امور پراتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا اعلان کریں گے۔ 3

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی وزیراعظم کا قوم سے خطاب آٹھ بجے قومی نشریاتی رابطے پر نشر کرے گا۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا ، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے مشکل فیصلہ کیا، دعاکریں کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائے بغیر آئی ایم ایف سے قرض نہیں مل سکتا ، عوام پرکسی بھی قسم کا بوجھ ڈالنا ہمارے لیےمشکل فیصلہ تھا، 15دن میں55ارب روپےکانقصان برداشت کرچکےہیں، عوام پرکچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنانا گزیرہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے۔

شہباز شریف نے عمران خان کو واضح کیا تمہاری ڈکٹیشن نہیں چلےگی، اگر تمہارا خیال ہے کہ بلیک میل یا ڈکٹیٹ کرلو گے تو اپنے گھر میں کرو۔

Comments

- Advertisement -