The news is by your side.

ّعمران خان خود کو بے وقوف بناسکتے ہیں لیکن قوم کو نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی خود کو بے وقوف بناسکتے ہیں لیکن قوم کو نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم نے دیکھا عمران نیازی نے پاک فوج کی قیادت کیخلاف کس طرح کے القابات استعمال کئے، ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج کیخلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔

شہبازشریف نے سوال اٹھایا کہ کیا شہدا کےخاندان یہ سب بھول جائیں گے؟، نیازی خود کو تو بےوقوف بناسکتے ہیں لیکن قوم کو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجیم چینج سازش جاری ہے، پلان ہے پی ٹی آئی کو فوج کیساتھ لڑایا جائے، عمران خان

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رجیم چینج سازش اب بھی جاری ہے، سازش میں ایک پلان ہے کہ ملک کی بڑی جماعت کو فوج کے ساتھ لڑایا جائے اور تاثر دیا جائے کہ پی ٹی آئی پاک فوج کے خلاف ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں