تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم آئندہ ہفتے اہم دوست ملک کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے اہم دوست ملک ترکی کا دورہ کرینگے، سفارتی ذرائع کے مطابق یہ 2 روزہ دورہ ہوگا جو 31 مئی سے یکم جون تک ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے اہم دوست ملک ترکی کا دورہ کرینگے۔ وزیراعظم 2 روزہ دورے پر 31 مئی کو ترکی جائیں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ دورے کا مقصد پاکستان اور ترکی میں اسٹریٹجک بات چیت ہے اور وہ اس دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت کرینگے اس کے علاوہ سرمایہ کاری سمیت وزیراعظم سرمایہ کاری سمیت مختلف موضوعات پربھی گفتگو کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کررہے ہیں ان کے دورے کے دوران ہائی لیول اسٹریٹجک کو آریشن کونسل کی ساتویں میٹنگ بھی ہوگی۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ترکی روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر گزشتہ ماہ سعودی عرب گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں: دورہ سعودی عرب سے قبل وزیراعظم کا اہم پیغام

سعودی عرب روانگی سے قبل اہم ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں اپنا پہلا دورہ سعودی عرب کا کررہا ہوں، پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے ، حالیہ دورے سے دوستی کا مثالی دور شروع ہوگا۔

Comments

- Advertisement -