تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

وزیراعظم شہبازشریف کا چوہدری نثارعلی خان کو ٹیلی فون

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز کا سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کے بھانجے کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کےدرجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔

سابق وزیر داخلہ نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 ، این اے 63 اور پی پی 10 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا تھا مگر انہیں قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دی تھی تاہم پی پی 10 راولپنڈی سے وہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -