تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا۔

وزیر اعظم شہباز  شریف نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے ان پر ایوان کے 180 اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے اسمبلی میں کہا کہ آج معزز ممبران نے بلاول بھٹو کی قرارداد پر مجھ ناچیز کو ایک بار پھر عزت سے نوازا، مجھے اعتماد کا ووٹ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتاہوں، ایوان کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر اللہ تعالی کا مشکور ہوں، اعتماد کا ووٹ دینے پر اتحادیوں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان نے مجھ نا چیز پر اعتماد کیا میں آپ کا مان رکھوں گا کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان شدید مشکلات میں ہے، پاکستان پر مشکلات میری یا اس ایوان کے ممبران کی وجہ سے نہیں،  2018 میں ملکی معیشت دنیا میں جانی مانی تھی جو تیزی سے ترقی کررہی تھی،2018 کے بعد ایک جھرلو الیکشن کے نتیجے میں جو ہوا سب سامنے آگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے بعض لوگوں کو مجبور کیاگیا کہ فلاں کا ٹکٹ چھوڑیں اور ڈوپٹہ پہنیں، 2018 میں جھرلوزدہ فراڈ الیکشن ہوئے، دنیاجانتی ہےکس طرح آرٹی ایس کو بٹھایاگیا، 2018 میں یہ تاریخ کا پہلا الیکشن تھا دیہاتوں سے گھنٹوں میں نتائج آنا شروع ہوئے اور شہروں سے کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

وزیراعظم نے کہا ثاقب نثار نے حکم دیا کہ مزیدگنتی نہیں ہوگی،دھاندلی کے لئے کیا کیا انتظامات کیےگئے، یہ  ایوان 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی بھرپور تحقیقات کرائے، یاد دلانا چاہتا ہوں جب اسی فلور پر اسوقت کی حکومت اور وزیراعظم نے بیان دیا تھاکہ دھاندلی کی تحقیقات ہونگی، آج تک دھاندلی کی تحقیق نہیں ہوئی،جناب اسپیکرآپ کی خدمت میں مطالبہ پیش کرتا ہوں آپ دھاندلی کی تحقیقات کرائیں۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے گفتگو تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی، عمران نیازی کےکہنے پر 2 وزرا سے کہا گیا کہ کہہ دیں ہم شرائط کو نہیں مانتے، سائفرکا سب کو اچھی طرح پتا ہے امریکاکو نشانہ بنایاگیا، کہاگیا امریکا نےسازش کے ذریعے حکومت بنوائی، چین اور روس کی جانب سے ہمدردی کا اظہارکیاگیا وہ ہمدردی کا اظہار نہیں مگرمچھ کے آنسو تھے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی آڈیولیک آئی ہے، وہ سازش کھل کر سامنے آگئی، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ثاقب نثار جس نے پاکستان میں اسپتالوں کا نظام درہم برہم کردیا، وہ ثاقب نثارجس نے سوموٹو لےلےکر قوم کا حلیہ بگاڑ دیا، جس نے پی کے ایل آئی میں اپنے بھائی کو بھرتی کرانےکیلئےبیڑہ غرق کردیا، اس کا کردارپوری قوم کے سامنے آگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -