اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف آج سکھر حیدر آباد موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج سکھر حیدر آباد موٹر وے کاسنگ بنیاد رکھیں گے اور آئی بی اے سکھر میں ڈپارٹمنٹ کا افتتاح اور خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم آج سکھر۔ حیدرآباد موٹر وے ایم 6 کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پورے ملک کوموٹروے سے جوڑنےکےخواب کی تکمیل کاآج ایک اہم دن ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پشاور کراچی موٹر وے کا آخری سیکشن ہے، جس کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹر وے سے منسلک ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری اور نجی شراکت داری سے ایم 6 کو تعمیرکیاجارہاہے، وزیراعظم نے ایم 6 کو 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو جدید، آرام دہ اور تیز ترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، اس منصوبے کے نتیجے میں حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک روزہ دورہ میں وزیر اعظم آئی بی اے سکھر میں خطاب اورڈپارٹمنٹ کا افتتاح کریں گے، بہترین شاہراہوں کی تعمیرسےترقی کی نیشنل اسپیڈ میں اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں