بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاک بحریہ سی پیک اورگوادرکےتحفظ کےلیےپرعزم ہے‘ وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ گواردر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی۔

وزیراعظم پاکستان کی پی این ایس نصر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے ان کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بحریہ کے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں افرادی قوت اورسازوسامان کی ایک سے دوسرے جہاز پرمنتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اورسرچ اینڈ سیرزمشقیں شامل تھیں۔

پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھرپور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاک بحریہ گودار پورٹ، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں