وزیراعظم کی سرکاری ملازمین کے لیےرہائشی منصوبہ تیارکرنےکی ہدایت shahid-khaqan
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کی سرکاری ملازمین کے لیے جامع رہائشی منصوبہ تیارکرنےکی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کے لیے کم مالیت کے رہائشی منصوبے پر تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

نو منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت ہاؤسنگ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی کہ کم اور متوسط طبقے کے لئے رہائشی منصوبے ” اپنا گھر ہاﺅسنگ سکیم “ کی سفارشات کو فی الفور مکمل کرکے پیش کیا جائے۔

دوسری جانب انہوں نے وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی اور وزارت کے سینئر حکام کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو کم لاگت کی معیاری رہائش کی فراہمی کیلئے جلد از جلد جامع منصوبہ پیش کیا جائے اور اس کی فیبیلیٹی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ جلد از جلد ایسے منصوبوں پر کام شروع کیا جا سکے۔

اجلاس کے دوران وزیر ہاﺅسنگ اور تعمیرات اکرم خان درانی نے اپنی وزارت کی چار سالہ کارکردگی اور وفاقی سرکاری ملازمین اور کم آمدنی والے طبقوں کیلئے پی ایچ اے فاﺅنڈیشن سمیت مختلف جاری منصوبہ جات اور کم اور درمیانی آمدن کے طبقہ کیلئے وزیراعظم کی کم لاگت ”اپنا گھر ہاﺅسنگ سکیم“ بالخصوص کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کی رکنیت مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا تا کہ سرکاری ملازمین کو مختلف کیٹگریز میں کم نرخوں پر رہائشی پلاٹ فراہم کئے جا سکیں اور اس ضمن میں سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت ہاﺅسنگ کو جدید معیارات کا اطلاق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زمینوں کے حصول، ڈیزائننگ اور تعمیرات کے دوران معیارپر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں