تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

ججزکے طرزعمل کو پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کو چور اور ڈاکو کہنا قبول نہیں، ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، ہر آئینی ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وزیر اعظم شاہد خاقان کی زیرصدارت اسلام آباد میں نواز لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار شریک نہ ہوئے جبکہ وہ اُس وقت ایوان میں ہی موجود تھے، اجلاس میں پارٹی صدر اور سابق نااہل وزیر اعظم  نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، اراکین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ن لیگ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نواز شریف کے بیانیہ کو آگے لے کر چلیں گے، تمام منتخب نمائندے عوامی رابطہ مہم پر زور دیں، عوام کے سامنے سچ لائیں گے، موجودہ حالات سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، منتخب نمائندوں کو چور یا ڈاکو کہنا کسی صورت قبول نہیں، ہرآئینی ادارے کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھنا ہم سب پرلازم ہے، حکومتی فیصلوں کو رد کیا جانا اچھی روایت نہیں ہے، پارلیمنٹ کی بالا دستی کو یقینی بناناضروری ہے کیونکہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے۔

Comments

- Advertisement -