تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکہ نےامداد روکی تودہشت گردوں سےلڑنےکی صلاحیت متاثرہوگی‘ وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو کمزورنہ کرے، پاکستان کی صلاحیت متاثرہوئی توامریکہ کو دہشت گردوں سے خود لڑنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکہ نے امداد روکی تودہشت گردوں سے لڑنے کی صلاحیت متاثرہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے روکی گئی امداد کا بڑاحصہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکی لاجسٹکس کونقل وحمل کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کوگرمجوش پایا، وہ ایسے شخص ہیں جن سے بات کی جاسکتی ہے لیکن ان کے پاکستان مخالف ٹویٹ اورلہجہ قابل قبول نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست پرپاکستان کوقربانی کا بکرا نہ بنائے۔

وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ سویلین حکومت کو فوج کا مکمل اعتماد وتعاون حاصل ہے، ملکی سلامتی اورخارجہ پالیسی پرتمام ادارے ایک صفحے پرہیں۔


ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


خیال رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔


امریکی امداد نہ ملنےسےکوئی فرق نہیں پڑے گا‘ وزیراعظم


بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، اور اپنی سرزمین پریہ جنگ جیت چکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -