site
stats
پاکستان

وزیراعظم کا دورہ مصحف بیس، ایف 16 طیارے میں پرواز کی

سرگودھا : وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں کردار ادا کر رہی ہے جب کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ نے قابل ستائش خدمات انجام دی ہیں.

یہ بات وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مصحف بیس سرگودھا کے دورے ایئر چیف سہیل امان اور اعلی افسران سے گفتگو کے دوران کی انہوں نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارت اور دفاع وطن کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نے ایف 16 طیارے میں پرواز بھی کی اور پرواز کے دوران ہی انہیں ایئر چیف سہیل امان نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، قدرتی آفات سے نمٹنے اور امدادی کاموں اور تعلیم اورصحت کےشعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی خدمات پر بریفنگ دی.

خیال رہے شاہد خاقان عباسی پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ایف16 میں پرواز کی اور دوران پروز ہی بریفنگ لی اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے اور پاک سرزمین کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے لازوال کردار اور جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنے سے بڑی فورس کو منہ توڑ جواب دے کر فضائیہ کی دنیا میں ایک تاریخ رقم کی جس کی نظیر نہیں ملتی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top