تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے حصےسے بڑا کردارادا کیا، وزیراعظم شاہد خاقان

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان نے اپنے حصے سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے تاہم افغانستان کودہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرنے ہوں گے.

وزیراعظم بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نوازشریف کےشروع کیے گئے اقدامات کو مکمل کرے گی اور اس بار حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی.

انہوں نے کہا کہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پا رہے ہیں جس کے لیے ہم نے سب سے پہلے دہشت گردی کو شکست دی جس کا عملی نمونہ میر انشاہ میں جا کر دیکھا جا سکتا ہے.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے  پاکستان زیادہ متاثر ہوا ہے اور پاکستان خطےمیں وہ واحد ملک ہوگا جو سب سے زیادہ افغان میں امن کا خواہاں ہے.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا زیادہ کردار ہے ہم نے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی ہیں تاہم افغانستان کو اپنی سرزمین پر موجود محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرنا ہوگا جس کے لیے مشترکہ اقدامات کے لیے تیار ہیں.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان،امریکا تعلقات کو افغان معاملے سے نہیں جوڑنا چاہیے، جنگ میں اتحادیوں کا وقارمجروح نہیں کیا جاتا، پاکستان اور افغانستان کوئی بھی معاملہ مذاکرات سے حل کرسکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ یہ تاثربالکل غلط ہے کہ افغانستان کےعدم استحکام کا ذمہ دار پاکستان ہے تاہم افغانستان کو اپنےمسائل خود حل کرنا ہوں گے لیکن اس سلسلے میں پاکستان جو بھی مدد کرسکتا ہے وہ ضرور کرے گا.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -