site
stats
سندھ

نامکمل ترقیاتی منصوبے اوروزیراعظم کی میئرکراچی کو یقین دہانیاں

کراچی : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاق حیدرآباد یونیورسٹی، کے 4، گرین لائن اور سرکلر ریلوے سمیت اپنے شروع کردہ منصوبے وقت پر مکمل کرے گا.

وہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختر، ایم ڈی واٹربورڈ ہاشم رضا سمیت دیگر افسران موجود تھے.

اجلاس کے شرکاء کو کراچی سمیت سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا اور منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم کو بالخصوص کراچی پورٹ کی حدود میں نئے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی.

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعظم شاہد خاقان کراچی پیکج، حیدرآباد یونیورسٹی، کے 4، گرین لائن اور سرکلر ریلوے پر عمل درآمد سے متعلق گفتگو کی جس پر وزیراعظم نے ان پروجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی.

وزیراعظم کراچی پیکیج کے حوالے سے میئرکراچی وسیم اختر کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی پیکج بھی جلد کراچی والوں کو مل جائے گا جس سے کراچی کے شہری مسائل کے حل تلاش کیے جائیں گے اور انہیں دور کیا جائے گا.

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی، سندھ کی ترقی کے لیے وفاق اپنا کردار اورتعاون ادا کرتا رہے گا جس کے لیے وفاق کسی پر انحصار نہیں کرے گا اور عوام کو بلا تفریق سہولتیں فراہم کی جائیں گی.

خیال رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ووٹ دیئے جانے کے بعد کراچی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت گرین لائن، کے4 ، سرکلر ریلوے اور سندھ میں یونیورسٹی کے قیام کے پروجیکٹس منظور کرائے تھے تاہم تاحال یہ پروجیکٹس مکمل نہیں ہو سکیں ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top