بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کریں گے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: فاٹا کے معاملے پر اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے، کچھ لوگ اسے سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو وعدے کیے تھے، وہ ہم  پورے کر رہے ہیں، ساڑھے چار سال میں جو ترقیاتی کام کیے، وہ 13 سال میں نہیں ہوئے۔ مسلم لیگ ن گالیوں کی سیاست نہیں کرتی۔

انھوں‌ نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ آج کوہاٹ میں لڑکیوں کا اعلیٰ تعلیمی ادارہ قائم کرکے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

- Advertisement -

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے. امید ہے، آئندہ انتخابات میں عوام ہم پر اعتبارکریں گے۔ اور ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مسلم ممالک کو جدوجہد کرنا ہوگی، شاہد خاقان

انھوں نے آرمی پبلک اسکول کی تیسری برسی کی مناسبت سے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کےبعد پوری قوم متحد ہوئی، آج والدین اپنے بچوں کو کسی خوف کےبغیر اسکول بھیجتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ لوگوں کوجوڑنے کی بات کی، ہم نے کبھی سیاسی مقاصد کے لئے تفریق پیدا نہیں کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں