The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نے بینظیرانکم سپورٹ فنڈ میں اضافے کی منظوری دے دی

سلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے بینظیرانکم سپورٹ فنڈ کی مد میں مختص سالانہ فنڈ میں 65 ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے بی آئی ایس پی کے لئے مختص فنڈ 40 ارب سے بڑھا کر 105 ارب روپے کردیا ہے ، اس موقع پرنواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت معاشرے کے نادار طبقے کے استحکام کے لئے پوری طرح کوشاں ہیں۔

انہوں نے اعلان کیاکہ گزشتہ دو سالوں میں فی کس سالانہ وظیفہ 12 ہزار سے بڑھا کر18،800 روپے کردیا گیا ہے۔

اس موقع پروزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اضافہ کنسیومر پرائز انڈیکس کے مطابق کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں