The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم نواز شریف ’ایل این جی معاہدے‘ کو حتمی شکل دینے قطرروانہ

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے پرقطرروانہ ہوگئے، وزیراعظم کے دورے کے دوران ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف قطرکے امیر، وزیراعظم شیخ عبداﷲ بن نصراورکابینہ کے اہم اراکین سمیت دیگراعلیٰ حکام سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی، وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارسمیت اعلیٰ سطح کاوفد بھی موجود ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کو امیرقطر، وزیراعظم اوروزیرداخلہ نے دورے کی دعوت دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں