اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر چند روز میں سعودیہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(13 اپریل 2026): وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد وزیراعظم آئندہ چند روز میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا یہ دوسرا اہم دورہ ہوگا۔اس دورے کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور خطے میں قیام امن کے امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آئندہ لائحہ عمل، خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مستقل جنگ بندی کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اس اہم دورے میں پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف مذاکرات کی کامیابی سے متعلق دونوں ممالک کی قیادت کے مثبت کردار کو سراہنے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے اسلام آباد کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں