اقوام متحدہ کی امن کانفرنس، نواز اور مودی نے ایک دوسرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلادیئے -
The news is by your side.

Advertisement

اقوام متحدہ کی امن کانفرنس، نواز اور مودی نے ایک دوسرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلادیئے

نیویارک : اقوام متحدہ کی امن کانفرنس میں وزیرِاعظم نوازشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی نے ایک دوسرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی صدربراک اوباما کی میزبانی میں منقعد ہونے والی امن کانفرنس پاکستان اوربھارت کے رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے اظہار کا ذریعہ بن گئی۔

وزیراعظم نوازشریف کانفرنس ہال میں آئے تو بھارتی ہم منصب نریندرمودی کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ جواباً نریندرمودی نے ہاتھ ہلا کرجواب دیا۔

وزیراعظم کے نشست سنبھالنے کے بعد نریندرمودی نے ایک بار پھر نوازشریف کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلایا، جس کا وزیرِاعظم نے بھی جواب دیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

یہ منظرکیمرے کی آنکھ کے ذریعے پوری دنیا نے دیکھا لیکن انتہا پسند بھارتی سرکار کے کرتا دھرتا اس بات سے ہی مکر گئے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں