The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم کا شہباز گل کے ساتھ پیش آئے حادثے کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی رہنما رہنما شہباز گل کے ساتھ پیش آئے حادثے کا نوٹس لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شہباز گل کے ساتھ پیش آئے ٹریفک حادثے کی تحقیقات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے حادثے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری گڑی پرحملہ یہ ایک منصوبے کےتحت کیا گیا کل ہی کہا تھا کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروادیں گے؟ قتل کروا لیں،غداری نہیں کروں گا۔

مزید پڑھیں: ” قتل کروا لیں،غداری نہیں کروں گا” شہباز گل کا ردعمل

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہےکہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے انشاءللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے، زخمیوں کو طبی امداد دے کرکچھ دیر میں اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں