ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف کل کراچی پہنچ رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم کراچی میں مسرورایئربیس کے دورے سمیت انتہائی مصروف دن گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی آرہے ہیں جہاں وہ پاکستان ایئرفورس کی فضائی بیس پی اے ایف مسرور میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم مسروربیس میں تقریب میں شرکت کے بعد تھرپارکر روانہ ہوں گے جہاں انہیں تھرکول منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے وزیراعظم پاکستان کو کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں