منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے امن معاہدے پر دستخط ہوئے، سعودی ولی عہد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی گفتگو میں دو طرفہ امور، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران، امریکا امن معاہدے طے پانے پر مابرکباد پیش کی ہے۔ شہزاد محمد بن سلمان نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے امن معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کی بھرپور حمایت سے ہی ایران، امریکا امن معاہدہ طے پایا ہے۔

یہ پڑھیں: امریکا سے معاہدے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا اہم بیان جاری

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں باقی مسائل بات چیت، سفارت کاری سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور خادم حرمین شریفین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اہم ترین

اظہر فاروق
اظہر فاروق
اظہر فاروق اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اور سینئر صحافی ہیں، 30 سالہ صحافتی تجربہ ہے، پارلیمنٹ، وزیر اعظم ہاؤس، کابینہ اور سیاسی و پارلیمانی امور پر نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں