اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اہم تعیناتیوں کی منظوری دے دی، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف اہم تقرریوں اور توسیع کی منظوری دے دی۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تنویر احمد کو پراجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، انہیں وزارتِ آئی ٹی کے منصوبے میں کنٹریکٹ بنیادوں پر 22 جون تک تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح کاشف ذوالفقار کو منصوبے کا ڈائریکٹر (پالیسی اینڈ گورننس) مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم نے انڈس واٹر کمشنر محمد مہر علی شاہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد مہر علی شاہ کے پاس انڈس واٹر کمشنر کا اضافی چارج بھی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے


