تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

وزیراعظم تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انقرہ پہنچنے پر ترک وزیر دفاع اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا جس کے بعد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم اور ترک صدر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات ہوگی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکی کے ممتاز کاروباری افراد بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو پہلے سے ترکی میں موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -