ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

وزیر اعظم کی زیر صدارت کفایت شعاری اجلاس، تنخواہوں، مراعات میں کمی کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق اجلاس میں صورت حال بہتر ہونے تک تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کفایت شعاری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احسن اقبال، اویس لغاری، علی پرویز ملک، عطا تارڑ، مصدق ملک، ہارون اختر، چاروں صوبوں کے نمائندے اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صورت حال بہتر ہونے تک تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا عندیہ دیا ہے، وفاقی کابینہ ارکان بھی کفایت  شعاری پلان میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

کفایت شعاری اور سادگی پر مبنی تجاویز اور سفارشات کی بنیاد پر حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جنگ کے ممکنہ معاشی اثرات اور ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان کی معیشت پر علاقائی و عالمی صورت حال کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، توانائی کی فراہمی، عالمی منڈیوں مں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے چیلنجز آسکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں معاشی استحکام کے لیے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں، حکومت کی صورت حال پر کڑی نظر ہے قومی معیشت کا استحکام اولین ترجیح ہے، مشکل صورت حال میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی ، کفایت شعاری اختیار کرنے کی تلقین ہے، اور کہا کہ ملکی پیداوار، برآمدات اور غذائی تحفظ متاثر نہ ہوپائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں