تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف کا فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

دوحہ : وزیراعظم شہبازشریف نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان اور قطر کے تعلقات تاریخی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان قطر کیساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتاہے، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے امیر قطر کے والدین سے بھی ملاقات کی، شہبازشریف نے اپنے اور وفد کے بھرپور استقبال پر شکریہ ادا کیا

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات باہمی اعتماد اور مضبوط دوستی پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کےدرمیان دیرینہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف قطر کے دیوان امیری پہنچے تو قطر کے امیر نے شہبازشریف کا استقبال کیا۔

جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

Comments

- Advertisement -